عیدالفطر کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: عیدالفطر کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ماہ صیام کے 29 روزے ہونے کے امکانات بڑھ گئے،ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، 30 مارچ کو چاند کی عمر چھبیس گھنٹے سے زائد ہوگی،اس وجہ سے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت، خاص طور پر طالبان رجیم، دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان میں امن کی ضمانت دے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری تبھی ممکن ہے جب دہشت گردی کی روک تھام یقینی ہو، اور ثالثی کے ذریعے پاکستان کے مفادات کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ وفاقی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو سمجھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے ملک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔