دہشتگردی کے بہانے آپریشن کی راہ ہموار کیا جا رہا ہے، جمعیت نظریاتی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اپنے بیان میں جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران دہشتگردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کیلئے راہ ہموار کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی متعدد آپریشنز کئے گئے۔ جس سے امن کی بجائے تباہی آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال سے ملک طاقت کے استعمال اور غلط فیصلوں کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔ جتنے بھی آپریشن کئے جائیں بلوچستان کے حالات طاقت کے استعمال سے درست نہیں ہوسکتے۔ جب تک عوام کو وسائل پر اختیار نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بھی بات چیت کے ذریعے ہی ختم ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہوئے۔31 سالہ میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب، سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی۔ جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور خاندان کے سوگواران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔