اے این ایف کی کارروائیاں، 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں میں 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیاں اٹک، چاغی، چمن، پشین، سوہاوہ، ملتان اور کھاریاں میں کی گئیں، کارروائیوں کےد وران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 427 کلو افیون، 93 کلو مارفین، 59 کلو ہیروئن، 33 کلو 600 گرام چرس ، 5 کلو 500 گرام آئس اور 300 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں میرٹ کی بالادستی،ناقص کارکردگی پر پروبیشن آفیسر چکوال معطل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔