پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔
عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جہاں موسم صاف ہو گا۔
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ جبکہ کراچی میں 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مارچ کو
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔