نفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے، عمران پرتاپ گڑھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جو تفریح اور دل بہلانے کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، اب نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ اسالام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی رہائش پر منعقد ایک افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات تشویشناک ہے، لیکن جلد ہی نفرت پر محبت کی فتح ہوگی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ہونے والے حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے پس منظر میں کہا کہ وہاں کے لیڈر، وزراء کس طرح کے بیانات دے رہے تھے، یہ سبھی کو معلوم ہے۔ بے گناہوں کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے کہ خاطیوں کو سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ پہلے سے ہی اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے تھے، اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو بگڑنے دیا گیا۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ وزراء اور لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کا معاملہ وہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور بی جے پی کے صدر سے پوچھیں گے کہ کیا آپ یا دیگر لیڈران اپنے گھر میں ایسے بیانات سن سکتے ہیں، یا مہذب سماج اسے سن سکتا ہے۔
عمران پرتاپ گڑھی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت کا کاروبار ہے جو بہت دنوں تک نہیں چلے گا بالآخر پیار، امن اور محبت کی دکان ضرور کھلے گی اور لوگ آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے، گنگا جمنی تہذیب کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جو تفریح اور دل بہلانے کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، اب نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ ایک خاص طبقہ اسے نفرت پھیلانے کے لئے "ٹول کٹ" کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سلسلے میں سوچنا ہوگا کہ فلم کو تفریح کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں یا نفرت پھیلانے کا ذریعہ۔
اس موقع پر کانگریس کے نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اور میڈیا افطار کے منتظم سید عدنان اشرف نے کہا کہ میڈیا والوں کے ساتھ افطار سے ایک الگ طرح کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ بہت سارے مسائل زیر بحث آ جاتے ہیں، جو عام طور پر سامنے نہیں آ پاتے۔ اس درمیان انہوں نے وقف ترمیمی بل سے متعلق اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ہماری پارٹی پوری طرح مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہر سطح پر اس بل کی مخالفت کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نفرت پھیلانے ہوئے کہا کہ انہوں نے کا ذریعہ کے ساتھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔