وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک روزہ "محفل نعت" کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دسیوں شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا اور وہاں حاضرین نے بھی محفل نعت میں شرکت کرکے خوشی محسوس کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج عالمی یوم شاعری کے موقع پر "دودھ پتھری کلچرل فورم" بڈگام کی جانب سے گورنمنٹ شیخ العالم میموریل کالج بڈگام کے اشتراک سے ایک پُروقار "محفل نعت" کا انعقاد ڈگری کالج بڈگام میں کیا گیا، جس میں تقریباً 20 نامور شعراء نے شرکت کرکے نعت رسول اکرم (ص) پیش کی، ساتھ ہی ساتھ تقریب میں حضرت امام علی (ع) کی یوم شہادت کی مناسبت پر حضرت علی (ع) شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ امین ملک پرنسپل شیخ العالم میموریل کالج بڈگام اور یاسین درہگامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ محترمہ مہجبین نبی، شاہنواز راشد، فیاض تلگامی اور میر امتیاز آفرین بھی محفل میں موجود تھے۔ محفل کی نظامت کے فرائض واحد رضا نے انجام دیئے۔ اس دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دسیوں شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا اور وہاں شریک حاضرین نے بھی محفل نعت میں شرکت کرکے خوشی محسوس کی۔ اس دوران امین ملک نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے اور انہیں مشنیات سے نجات دلانے کے غرض سے ایسے دینی پروگرامز کا اہتمام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور شیخ العالم میموریل کالج آئندہ بھی اس نوعیت کی تقاریب جاری رکھے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وادی کشمیر کے محفل نعت پیش کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
فائل فوٹونائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔