ارتھ آور! آئیے ایک روشن اور پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں، وزیراعظم کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہ کن سیلابوں، شدید گرمی کی لہروں اور طویل خشک سالی کا سامنا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات جو لاکھوں زندگیوں، غذائی تحفظ، آبی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت فعال طور پر ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو تمام شعبوں میں موسمیاتی عمل کو مربوط کرتی ہیں، ریچارج پاکستان جیسے پروگرام ماحولیاتی نظام کو بحال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان 2023 اور نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 جیسے اقدامات ایک صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔
ارتھ آور سے متعلق پیغام میں کہا گیا کہ قابل تجدید توانائی کی توسیع، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور اس حوالے سے گرین ملازمتوں کی فراہمی طویل مدتی ماحولیاتی ذمہ داری کی بنیاد رکھ رہی ہے، تاہم صرف پالیسیاں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ حقیقی تبدیلی گھر سے شروع ہوتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر عمل خواہ کتنا ہی چھوٹا ہو ایک پائیدار کل کی جانب اجتماعی رفتار کو مضبوط کرتا ہے، اس ارتھ آور جو کہ آج رات 8.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ارتھ آور کے لیے
پڑھیں:
مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ وسائل کو مکمل طور پر برے کار لانے اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کی ، وفد کی قیادت صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم اور برین ڈیزائنر محمد رئوف راجہ کر رہے تھے ،وفد میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں،پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر محمد حنیف چنہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک روزہ بزنس کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔وفدنے سفیر پاکستان کو ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعو ت دی، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ ریاست ورجینیا میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ ایکسپو کا دورہ کریں گے۔