برطانیہ میں غیرقانونی داخلے کی کوشش، ایک اور شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔
فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔
فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے تارکین وطن کو اٹھایا گیا۔
کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ تین افراد کو پانی سے بھی نکالا گیا جہاز میں ایک شخص بے ہوش تھا جو بحالی کی کوششوں کے باوجود دم توڑ گیا، بچائے گئے دیگر افراد کو گریو لائنز کی بندرگاہ پر لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ریسکیو کے بعد انہوں نے کشتی کے برطانیہ کی جانب سفر کی نگرانی جاری رکھی۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات تارکین وطن کی متعدد کشتیوں کی روانگی کی اطلاع، اس کے نگرانی اور امدادی مرکز کو دی گئی ہوم آفس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 289 افراد گزشتہ سات دنوں میں کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے ہیں۔
رواں سال ابتک مجموعی طور پر 4 ہزار 7 سو کے قریب افراد برطانیہ پہنچے ہیں، رواں سال چینل میں امدادی کارروائیوں میں چار اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔