امریکا نے ایران کیخلاف کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینگے: آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہمارے بغیردنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، امریکی صدرکا دعوی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔(جاری ہے)
امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔