معروف اداکار کو رمضان میں شراب نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
معروف بھارتی اداکار رضا مراد کو شراب نوشی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رضا مراد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں چند لوگوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے اور جشن مناتے دیکھا گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور انہیں مسلمان ہوتے ہوئے رمضان کے مہینے میں شراب نوشی کر کے جشن منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے کر خوب تنقید کی۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
تاہم اب اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں رضا مراد نے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو دہلی میں شوٹنگ سیٹ کی ہے اور یہ فلم کا ایک سین ہے انہوں نے شراب نوشی نہیں کر رکھی بلکہ وہ اپنے کردار میں ہیں۔
رضا مراد نے کہا کہ ویڈیو میں جشن ان کے کردار کی سالگرہ کے لیے تھا، ان کی اپنی نہیں، اور ان کی سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔
انہوں نے کمنٹ میں لکھا کہ ’براہ کرم یہ نہ سوچیں کہ سالگرہ کی تقریب یا کسی طرح کی پارٹی چل رہی ہے۔ وائرل فوٹیج فلم کے ایک سین کی ہے، جسے کچھ دن پہلے چھتر پور دہلی میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ان مناظر میں، میرے کردار کی سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Kiran Kumar (@kirankumarkay)
سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ ’واقعے کے بارے میں کچھ معلوم کیے بغیر، آپ نے یہ سمجھ لیا کہ مارچ میں میری سالگرہ کی تقریب ہو رہی ہے، اور آپ لوگ اس وقت مارچ میں ہیں اور میری سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں رمضان میں سرعام شراب پی رہا ہوں، جو کہ بالکل غلط ہے یہ صرف شوٹنگ کا ایک سین ہے اور کچھ بھی نہیں۔‘
خیال رہے کہ اس ویڈیو کو اداکار کرن کمار نے شیئر کیا تھا جو شوٹنگ کا حصہ بھی تھے۔
یاد رہے کہ رضا مراد کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط ہے وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، پدماوت، باجی راؤ مستانی، خدا قسم اور دیوگیری کے بادشاہ رودرما دیوی سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔
شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ رمضان سے واپس آ رہے تھے تو اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
مسکان نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ عمر کہاں چلا گیا ہے، شیراز نے کہا کہ وہ اللہ کے پاس چلا گیا ہے۔ مسکان نے پوچھا کہ وہ کب واپس آئے گا جس پر شیراز نے جواب دیا کہ اب عمر شاہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد شاہ شانَ رمضان شیراز عمر شاہ عمر شاہ انتقال مسکان وسیم بادامی