دبئی پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، 127 بھکاری گرفتار، 50,000 درہم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء)دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے پہلے نصف میں بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 127 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے قبضے سے 50,000 درہم سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے شعبہ برائے مشتبہ افراد اور جرائم کے تحت دبئی کے مختلف پولیس اسٹیشنز نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔
حکام کے مطابق بھیک مانگنا غیر قانونی ہے، اور اس کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کی مدد کے بجائے مستحق افراد تک پہنچنے کے لیے سرکاری چینلز اور فلاحی تنظیموں سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات اور شکایات درج کرانے کے لیے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 یا ای کرائم پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔