گلگت بلتستان، مقامی چھٹیاں ختم کرنے پر ملت تشیع کو شدید تحفظات، مرکزی انجمن امامیہ کا اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی، جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر نے کہا کہ چھٹیوں کے خاتمے کے فیصلے سے ملت تشیع کو شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ مذہبی ہم آہنگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم اور صحت میں مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے پر مرکزی انجمن امامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی، جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر نے کہا کہ چھٹیوں کے خاتمے کے فیصلے سے ملت تشیع کو شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ مذہبی ہم آہنگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے خاتمے کے نوٹیفیکیشن کو واپس نہیں لیا گیا تو تمام قانونی اور آئینی اقدامات سمیت تمام انجمنوں کو اعتماد میں لے کر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ شدید تحفظات
پڑھیں:
اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کاٹ لیا گیا۔
کٹوتیاں اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں میں سے کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کٹوتیوں کے حوالے سے اساتذہ کو الرٹ جاری کردیا۔اضافی چھٹیوں کی مد میں تنخواہوں میں سے پانچ سے سات ہزار روپےتک کٹوتیاں کی گئی ہیں۔کنوینس الاونس کی کٹوتیوں پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔