قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق ہوگئے
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگچر کے علاقے ریگانزئی میں پیش آیا، جہاں مارے جانے والے مزدور ٹیوب ویل کے لیے ڈرلنگ کا کام کررہے تھے۔
جانبحق افراد کی لاشیں آر ایچ سی سینٹر منگچر منتقل کر دی گئی ہیں، جانبحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں منور حسین ولد مختیار احمد ، ذیشان ولد خالد محمود ، دلدار چین ولد عابد حسین ، محمد امین ولد منیر احمد شامل ہیں۔
مزدور کافی عرصے سے قلات میں مزدوری کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔