خواتین ملزمان 3 دن کے مغوی بچے کو واپس اسپتال چھوڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے مبینہ طور پر 3 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین ملزمان کچھ ہی دیر بعد بچے کو واپس اسپتال چھوڑ گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ذاتی رنجش سمیت ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔
حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔