چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، مسلح افواج مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور باوقار رکن ہے، پاکستان امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے کوشاں ہے، متحد قوم کے طور پر ہم نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحد قوم کے طور ترقی و خوشحالی کے سفر میں استقامت کے ساتھ گامزن ہیں، ہم اس امن کی پاسداری اور حفاظت کرتے رہیں گے جو ہماری قومی پہچان ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے لیے پ رعزم کے مطابق
پڑھیں:
حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے ، منصوبے کے لیے جدید ٹرین درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ویژن عوام کو سہولت دینا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرے گی۔
Post Views: 6