لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور بانیان پاکستا ن کی جدوجہد اور شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا،پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی عطا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے،یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو بھی دہرانا اوریاد رکھنا چاہیے،پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں ، یوم پاکستان پر عہد کرتے ہیں پنجاب کو قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں ، پنجاب کو پاکستان کی معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنائیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یوم پاکستان پر عہد کرتے ہیں مریم نواز کا عہد کہ یوم

پڑھیں:

سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے، سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں قبضے ختم کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، فیصلے 90 دن میں ہوں گے: وزیراعلیٰ
  • مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں اپنا سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان
  • سندھ کے عوام بھی چاہتے ہیں انکے پاس مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی: عظمیٰ بخاری
  • سندھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری
  • پی پی نے سندھ کی ایسی حالت بنادی وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کاش مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، عظمی بخاری
  • سندھ کے عوام بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا، مریم نواز
  • پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز
  • ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا، مریم نواز
  • سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف