ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم “ویلکم” کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے “ویلکم” کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کرسکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی، جہاں شدید گرمی کے باوجود سب جلدی کام مکمل کرنے کے لیے بے چین تھے۔

واضح رہے کہ “ویلکم” میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل “ویلکم بیک” کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انیل کپور

پڑھیں:

فواد خان نے فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان جو اپنی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ کی پروموشن میں موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے لوگ با صلاحیت اور اچھے لوگ ہیں۔

فواد خان نے حال ہی میں دبئی میں ایک مختصر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ کو-سٹارز کے بارے میں بات کی۔ بالی ووڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

میزبان نے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی اداکاروں کے ساتھ کام  کرنے کا تجربہ کیسا رہا جس پر فواد خان کا کہنا تھا کہ سونم کپور بے باک ہیں، جو کہ ان کی بہت اچھی بات ہے جو دل میں ہوتا ہے وہی کہتی ہیں۔ وہ دل کی بہت اچھی انسان ہیں۔ عالیہ بھٹ بہت چست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک زبردست تجربہ ہے آپ کو ان کے ساتھ کام کرتے وقت چوکس رہنا پڑتا ہے۔ انوشکا ایک پُرجوش شخصیت رکھتی ہیں۔ وانی کپور بھی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

بالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں فواد خان کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ باصلاحیت اور دل سے اچھے انسان ہیں۔ اور ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آتا ہے جو دل کے اچھے ہوتے ہیں۔

فلم عبیر گلال میں کام کرنے کا انتخاب کیوں کیا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی جتنا بھی کام کیا ہے وہ بہت سنجیدہ اور ڈرامیٹک کام تھا جیسے مولا جٹ تھی۔ اس لیے عبیر گلال کا انتخاب کیا کیونکہ وہ مختلف فلم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ میزبان حیران رہ گئیں؟

واضح رہے کہ فواد خان ایک باصلاحیت پاکستانی سیلبریٹی ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور گائیکی کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر، زندگی گلزار ہے، عشق، کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا، اکبری اصغری اور داستان شامل ہیں۔ اداکار ان دنوں اپنی آنے والی بھارتی فلم عبیر گلال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ باصلاحیت بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

فواد خان نے خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل جیسی بھارتی فلموں میں سونم کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ عبیر گلال ان کی بالی ووڈ میں واپسی کی فلم ہے، جس میں ان کے ہمراہ وانی کپور جلوہ گر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

واضح رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ کی کہانی 2 ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی میں کئی جذباتی مشکلات سے گزر چکے ہیں اور اچانک ایک دوسرے سے مل کر غیر متوقع طور پر ایک دوسرے کے زخموں کو بھرنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ محبت میں نکلتا ہے۔ فلم میں ردھی ڈوگرا، فواد خان اور وانی کپور ہیں۔ یہ فلم رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

نامور پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ واپسی کررہے ہیں۔ فواد خان آخری بار بالی ووڈ میں 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انوشکا شرما سونم کپور عالیہ بھٹ عبیر گلال فواد خان وانی کپور

متعلقہ مضامین

  • وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • “میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • “ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا”
  • فواد خان نے فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام