برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے اس مصروف ترین ایئرپورٹ کو قریباً 18 گھنٹے کے لیے غیرفعال ہونا پڑا تھا۔
جمعے کے روز ایئرپورٹ کے قریب زیر زمین الیکٹریک اسٹیشن میں ہونے والی اس آتشزدگی سے ہیتھرو ایئرپورٹ اور علاقے کے 60 ہزار گھروں کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی سے متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز
ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں میں تعطل ہفتے کے دن تک ختم ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود کئی دوسری پروازوں کو منسوخ کیا گیا اور حکام کے مطابق یہ سلسلہ چند روز مزید باقی رہے گا۔
اس آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے برطانوی حکومت نے نیشنل انرجی سسٹم آپریٹر کو احکامات جاری کردیے ہیں جس کی رپورٹ 6 ہفتوں میں متوقع ہے۔
اس واقعے کے بعد برطانیہ میں ایئرپورٹ سمیت کلیدی تنصیبات کی سیفٹی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں اور تحقیقات میں اس سلسلے میں مبینہ غفلت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر
اس کے علاوہ ہیتھرو ایئرپورٹ نے بھی واقعے کی اندرونی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی ہے جو تمام تر پہلوؤں سے اس حادثے اور اس سے نمٹنے کے لیے زیراستعمال لائی گئی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔
اس سے قبل جمعہ کی شام کو میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ غیر مشتبہ ہے، جبکہ لندن فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کی تحقیقات بجلی کی تقسیم کے آلات پر مرکوز ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی برطانیہ پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی برطانیہ پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ ہیتھرو ایئرپورٹ کی تحقیقات ا تشزدگی کے لیے
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ