فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر کیوں رونے لگی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی بیٹی کی جنید جمشید سے ملاقات کا ایک دل چسپ واقعہ شیئر کیا۔فیصل قریشی، جو اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، نے گلوکار ہارون شاہد کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی آیت تقریباً 3 سال کی تھی اور وہ اپنے اسکول کی تقریب کے لیے جنید جمشید کے مشہور ملی نغمے ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی تھی، تب ایک دن فیصل قریشی کو جنید جمشید کا فون آیا۔فیصل نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ جنید بھائی کے ساتھ جا رہے ہیں، جس پر بیوی نے کہا کہ آیت ابھی ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی ہے۔ اس کے بعد فیصل قریشی جنید جمشید کے ساتھ ملاقات کے لیے گئے۔ ملاقات کے دوران جب فیصل نے جنید جمشید کو بتایا کہ آیت اپنے اسکول کی تقریب کے لیے ان کے گائے ہوئے ملی نغمے کی ریہرسل کر رہی ہے، تو جنید بھائی فوراً کہا کہ وہ آیت سے ملنے چلیں گے۔فیصل قریشی نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بیوی کو فون کر کے بتایا کہ جنید بھائی آیت سے ملنے آ رہے ہیں، تو آیت بہت خوش ہوئی اور فوراً تیار ہو کر بیٹھ گئی۔ تاہم، جب آیت نے جنید جمشید کو دیکھا تو وہ رونے لگ گئی۔فیصل نے آیت سے رونے کی وجہ پوچھی تو آیت نے کہا کہ ”آپ نے مجھ سے جھوٹ بولا، یہ جنید جمشید نہیں، کوئی اور ہیں۔“فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ آیت نے جنید جمشید کو صرف پرانی ویڈیوز میں دیکھا تھا، اس لیے وہ داڑھی کے ساتھ جنید جمشید کو پہچان نہیں سکی۔ پھر جنید جمشید نے آیت کو یقین دلانے کے لیے اس کے سامنے بیٹھ کر پورا ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گایا، جس کے بعد آیت خوش ہو گئی اور رونا بند کر دیا۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا اس پورے وقت میں میں جنید جمشید کو حیرت سے دیکھتا رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنید جمشید کو فیصل قریشی بتایا کہ کے ساتھ کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔