پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی فرنچائزکراچی کنگزنے باضابطہ طور پر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنرکو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان نامزد کیا ہے۔
اپنی جارحانہ بلے بازی اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر رواں برس کھیلی جانیوالی پی ایس ایل میں، جس کے بارے میں توقع ہے کہ ایک دلچسپ اورمسابقتی سیزن ہوگا، کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، کس بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
ڈیوڈ وارنر، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ اور کھیل کے سب سے زیادہ دھماکہ خیز T20 اوپنرز میں سے ایک ہیں، اپنے ساتھ قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بگ بیش لیگ سمیت مختلف عالمی لیگوں میں کپتانی کرنے والے وارنر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے لیے امید بن کر کھیلیں گے۔
13 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں پہلے انتخاب کے طور پران کا انتخاب ان کی صلاحیتوں پر فرنچائز کے اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: دبنگ کھلاڑی کا دبنگ انداز: ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں ہیلی کاپٹر پر انٹری، ویڈیو وائرل
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وارنر کی تقرری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز کی فیملی میں اپنے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔
’ایک لیڈراورمیچ ونر کے طورپران کا ٹریک ریکارڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے ہمارے وژن سے بالکل ہم آہنگ ہے، اس کے ساتھ ہی، ہم پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں شان مسعود کی شاندار کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ہم اسکواڈ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ان کے مسلسل کردار کے منتظر ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی بلے باز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کرکٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی بلے باز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کرکٹر کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے لیے کے طور
پڑھیں:
(26 نومبر احتجاج کے مقدمات )عارف علوی ،گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری
انسداد دہشت گردی عدالت کا 25 جولائی کو سماعت مقرر کرنے کا فیصلہ، ججز کی چھٹیاں منسوخ ،بانی پی ٹی آئی کیخلاف چالان پیش ہونے پر تینوں کیسوں کا ٹرائل جیل میں ہوگا
پراسیکیوٹر کی درخواست قبول،عمر ایوب، اسد قیصر،علیمہ خان،فیصل امین، حماد اظہر، شاہد خٹک سمیت عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ جاری ، تمام ملزمان اور وکلا کو نوٹس بھیج دیے
انسداد دہشت گردی روالپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے تین مقدمات کی جلد سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جولائی کو سماعت مقرر کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پراسیکوشن نے درخواست دائر کر دی۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کی درخواست میں تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 3393، تھانہ واہ کینٹ کا مقدمہ نمبر 839 تھانہ نصیر آباد کا مقدمہ 1862 جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے تینوں مقدمات کو 25 جولائی کی سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان اور وکلا کو نوٹس جاری کر دیے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج 7 اگست تک چھٹیوں پر تھے، جن کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں 26 نومبر احتجاج کے مقدمات کے ٹرائل کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔عدالت نے 26 نومبر کیسوں کا ہفتہ میں تین سے چار روز ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مقدمات میں علیمہ خان ،بانی چیٔرمین پی ٹی آئی ملزمان نامزد ہیں جن کے خلاف چالان تاحال پیش نہیں ہوئے ہیں۔بانی چیٔرمین پی ٹی آئی خلاف چالان پیش ہونے پر تینوں کیسز کا ٹرائل جیل میں ہوگا، بانی چیٔرمین خلاف چالان پیش نا کئے جانے پر ٹرائل کچہری عدالت ہوگا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے تین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جس کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ملزمان میں سابق صدر عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، شاہد خٹک ، خالد خورشید، عمر ایوب، شہریار ریاض، اسد قیصر، فیصل امین، حماد اظہر اور دیگر شامل ہیں۔