آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ میں تاخیر، قرض پروگرام حوالے سے کوئی ریلیف نہ دیے جانے اور نئے وفاقی بجٹ میں مشکل اہداف مقرر کرنے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز برقرار رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔
مثبت معاشی اشاریوں، پی آئی اے کی نج کاری پر پیشرفت جیسی خبروں پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 10پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ آنے اور درآمدی نوعیت کی طلب کے باعث اختتامی لمحات میں ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 280 روپے 36پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 282 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر ڈالر کی
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔