وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو کلیئرنس دے دی، لائسنس بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے کلیئرنس دے دی ہے اور اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔
اسٹار لنک نے اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن لینی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی پاکستان میں باقاعدہ اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کو پاکستان میں عارضی این او سی مل گیا
کمپنی کو پی ٹی اے کو 6 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کی لائسنسنگ فیس ادا کرنی ہوگی، پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹار نے اپنے تکنیکی اور مالیاتی منصوبوں کے ساتھ پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروا رکھی ہیں، جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
پی ی اے کے مطابق اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔
لائسنس ملنے کے بعد اسٹار لنگ پاکستانی صارفین سے اپنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردے گی۔ مزید برآں، کمپنی کو ملک بھر میں اپنے آلات نصب کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟
اسٹار لنک پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس کے آپریشنز کو اسپورٹ مل سکے۔
کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ، پاکستان میں یکم جون 2022 میں کمپنی کی رجسٹریشن کروائی گئی تھی اورایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیس ریگولیٹری بورڈ اسٹار لنک ایلون مسک پاکستان پی ٹی اے لائسنس وزارت داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیس ریگولیٹری بورڈ اسٹار لنک ایلون مسک پاکستان پی ٹی اے لائسنس وزارت داخلہ پاکستان میں اسٹار لنک پی ٹی اے کے لیے
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔