وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں کی جانب سے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی

—فائل فوٹو

کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔

حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو دشواریاں