پاکستان کوسٹ گارد کی بلوچستان میں کارروائی، 2.5 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد کر لی ہے جس کی مالیت تقریبا 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاٹنوں میں چھپائی گئی 575 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور582 کین بئیر کے برآمد کر لیے۔
خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کردیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔