وفاقی حکومت نے پروفیشنلز کا ہزاروں روپے ڈیلی الاونس ریٹ مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وقاص عظیم :وفاقی حکومت کےتحت تعینات پروفشنلز کو 4920روپے تک ڈیلی الاونس ملے گا
وزارت خزانہ نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےلیکرفورتک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکردیا،وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیےتمام وزارتوں،ڈویژنزاورمتعلقہ اداروں کو بھجوادیا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ 4920روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹوکا آرڈنری اسٹیشنز کےلیےڈیلی الاونس ریٹ3720 روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکااسپیشل اسٹیشنزکے لیے ڈیلی الاونس ریٹ3840روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکاآرڈنری اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ3ہزارروپے ہوگا،کراچی،حیدر آباد،سکھرکو ڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنزڈکلیرڈکردیاگیا ،بہاولپور،راولپنڈی،ملتان کوڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیےاسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
ڈی جی خان، کوئٹہ،سرگودھا،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد، فیصل آباد کواسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے ،پشاور،گوادر،شمالی علاقہ جات، مظفرآباد، میرپورڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے اسٹیشنز ڈکلیرڈ کیا گیا ، ڈیلی الاونس آوٹ اسٹیشن اصل راتوں کے قیام کےحساب سےکلیم کیا جا سکے گا،رات کاقیام نہ ہونے،ہیڈکوارٹرزسے 4گھنٹےسےزیادہ غیرموجودگی پرآدھےدن کے الاونس کی اجازت ہوگی،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےفورتک آفیشل ڈیوٹی کےلیے اکانومی کلاس پرہوائی سفر کےحقدار ہوں گے،وفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون کاپے پیکج 15لاکھ سے20 لاکھ روپےمقررکررکھا ہے،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ٹوکا پےپیکج 10لاکھ سے14لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری کا پے پیکج 5لاکھ سے9لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے،وفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل فور کا پے پیکج 5 لاکھ روپے تک مقررکررکھا ہے
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت روپے ہوگا
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔