ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے اوپیک پلس تعاون پر بات چیت کی اور یوکرین تنازع پر امریکا اور روس مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے اوپیک پلس تعاون پر بات چیت کی اور یوکرین تنازع پر امریکا اور روس مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ولادیمر پیوٹن نے روس یوکرین قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال

کراچی:

خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی حالات اور سماجی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن وقت کی اہم ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو مظلوموں کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔

ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام بھی شریک تھیں، جبکہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کو سندھ حکومت کی سماجی ترقی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف
  • زیلنسکی نے روس میں حکومت تبدیل اور اثاثے ضبط کرنے اپیل کردی
  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال