پارلیمنٹ سے وزرا کی مسلسل غیر حاضری، ڈپٹی سپیکر کا وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اویس کیانی:پارلیمنٹ سے وفاقی وزراء کے غائب رہنے کا مسلئہ حل نہ ہو سکا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو شکایتی خط تحریر کر دیا۔
ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر حاضری کو تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر کے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا گیا، وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہیں ہو سکی، وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
ڈپٹی اسپیکر نے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزراء کی
پڑھیں:
قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا
جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے قیصر شریف کو لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قیصر شریف کو چند روز قبل مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے قیصر شریف کو لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قیصر شریف کو چند روز قبل مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ شکیل ترابی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔