عبدالخالق شیخ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس سروس گروپ کے گریڈ21 کے آفیسرعبدالخالق شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیا گیا یہ عہدہ سابق ڈائریکٹر جنرل احمد اسحق جہانگیر کے ایسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تبادلے کے بعد سے خالی تھا.۔نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین تعینات کردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-13
بدین(نمائندہ جسارت )پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم (کالجز) کی جانب سے پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پروفیسر عبدالحمید جونیجو ایک تجربہ کار ماہر تعلیم کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے بدین اور گردونواح کے طلبہ و طالبات کے لیے ہمیشہ معیاری تعلیم اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح پروفیسر بے نظیر جونیجو، جنہیں زبیری کالج حیدرآباد کی پرنسپل مقرر کیا گیا ہے، علمی و ادبی حلقوں میں ایک علم دوست اور طلبہ کے لیے رہنمائی کرنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔