عید کے چاند میں روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماءکی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا تعلق چمن سے ہے، ہمارے ہاں جب رمضان یا عید کا مہینہ آتا ہے کبھی کبھار مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے ہمارے شہر میں مقامی علماءکی روئت ہلال کمیٹی ہے، وہ روزے یا عید کا اعلان کرتی ہے، کیا ہم پرمرکزی روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع لازم ہے یااپنے علاقے کی؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واضح رہے کہ کسی علاقے میں کوئی قاضی یا حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی پورے ضلع یا صوبے یا پورے ملک کے لئے ہو اور وہ شرعی شہادت موصول ہونے پر چاند نظر آنے کا اعلان کردے تو اس کے فیصلے پر اپنی حدود اور ولایت میں ان لوگوں پرجن تک فیصلہ اور اعلان یقینی اور معتبر ذریعے سے پہنچ جائے، عمل کرنا واجب ہوگا۔
چوں کہ مرکزی روئتِ ہلال کمیٹی قاضی شرعی کی حیثیت رکھتی ہے، لہٰذا شہادت موصول ہونے پر اگر وہ اعلان کردے تو ملک میں جن لوگوں تک یہ اعلان معتبر ذرائع سے پہنچ جائے ، ان پر روزہ رکھنا یا عید کرنا لازم ہوگا۔
مرکزی رو ئتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ غیر مجاز، پرائیویٹ کمیٹیاں روئتِ ہلال کا فیصلہ کرنے میں خود مختار نہیں ہیں اور ان کا فیصلہ دوسرے لوگوں کے لئے قابل عمل نہیں ہے، اس لئے کہ انہیں ولایتِ عامہ حاصل نہیں ہے، اور ان کا اعلان عام لوگوں کے لئے حجت نہیں ہے۔
لہٰذا صورتِ مسﺅلہ میں روئتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔ آپ کے علاقے کی کمیٹی کا فیصلہ معتبر نہیں ہے، ہاں اگر کوئی شخص خود اپنی آنکھوں سے چاند دیکھ لے تو اس پر روزہ رکھنا لازم ہو گا، چاہے حکومت کی طرف سے اعلان ہو یا نہ ہو۔
بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس نے خبردار کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہلال کمیٹی نہیں ہے
پڑھیں:
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا LPG WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگیولیشن اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹفیکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل اکتوبر کے لیے فی سلنڈر قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کو تسلیم کیا ہے،پاکستان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی... پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم