گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی حیدرآباد آمد، آئی ٹی کورسز، یونیورسٹی اور فلاحی منصوبوں کے اعلانات
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے تمام ٹاؤنز کا دورہ کیا جہاں عوام نے بھرپور محبت کا اظہار کیا، تاہم حیدرآباد میں عوام نے جس طرح استقبال کیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہوتا تو اس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد بہت جلد حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اب تک 10 لاکھ راشن بیگز عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں، اور 12 ہزار لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ دو ماہ کے اندر حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ڈمپر حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حادثے میں میاں بیوی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے نے کہا آئی ٹی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ
ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے جوہری ڈھانچے سمیت اس کی “انتہائی اسٹریٹجک اور حساس” معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے ’ الجزیرہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کو اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی فائلیں، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر اہم سکیورٹی معلومات شامل ہیں۔
رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دستاویزات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کا تجزیہ کرنے میں کافی وقت درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس مواد کو ایران منتقل کرنے کے دوران خاموشی اختیار کی گئی تھی تاکہ تمام معلومات محفوظ طریقے سے مخصوص مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے غزہ جنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات کے لیک پر کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
تاہم، ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان گرفتاریوں کا ایرانی انٹیلی جنس کے اس دعوے سے کوئی براہِ راست تعلق ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں کئی بار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور یہ نیا دعویٰ اس تنازعے کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتا ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم