مصطفیٰ عامر کیس؛ نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔
ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا۔ بعد میں، دوست معظم نے 2022 میں اسے مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔
ساحر حسن کے مطابق، گرفتاری سے تین دن پہلے ارمغان نے اس سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی۔ ان کے گھر میں اس وقت 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ساحر نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اہلیہ کو ان کے منشیات فروخت کرنے کے بارے میں علم تھا۔
نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو میں ساحر حسن کے اعترافی بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’اس کیس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں۔ مصطفیٰ عامر اور ارمغان کا یہ کیس منشیات فروشی کے گھناؤنے جرم کی ایک کڑی ہے، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے۔‘‘
نادیہ خان نے ساحر حسن کے بیان کو ’’منافقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کے اپنے بچے منشیات استعمال کریں، لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں انہیں کوئی شرم نہیں آتی؟ یہ دوغلا پن ہے۔‘‘
نادیہ نے منشیات فروشوں کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ’’یہ لوگ پہلے 2-3 بار مفت میں منشیات فراہم کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص نشے کا عادی ہوجاتا ہے، تو وہ اسے منشیات فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ایک گھناؤنا کھیل ہے، جو معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ یہ کیس کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑا ہوا ہے، جس میں ارمغان اور شیراز جیسے ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ساحر حسن کا تعلق بھی اسی منشیات کے نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، جس نے اس کیس کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
نادیہ خان نے اس کیس کو پاکستانی معاشرے کےلیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’منشیات فروشی صرف ایک جرم نہیں، بلکہ یہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانے کےلیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: منشیات فروخت کرنے نادیہ خان نے میں منشیات حسن کے
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماشکیل بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔
کارروائی ایف آئی اے نے فرنٹیئر کور حکام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی، جس دوران مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ملزمان کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کی بیخ کنی کے لیے کریک ڈاون جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم