صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.

62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے لیے 71 ملین، ریلیف و آبادکاری کے لیے 60 ملین اور سڑکوں کی مرمت کے لیے 1821.5 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ سوشل ویلفیئر کے لیے 180 ملین، کھیل و سیاحت 630 ملین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2 سو ملین، سیاحت  4 سو ملین اور واٹر سیکٹر کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کے لیے 700 ملین، ہاؤسنگ 86.76 ملین اور لیبر کے لیے 10 ملین روپے جاری ہوں گے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترقیاتی پروگرام کے کے تحت 11 62 ارب روپے فنڈز کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

علامتی تصویر

پشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • سینیٹر انوشہ رحمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • میوزیم آئے شخص نے 6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر کھالیا
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
  • شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ