ناران، جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا مکانات اور ہوٹلز پر آ گرا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
— فائل فوٹوضلع گھوٹکی میں 2 مقامات پر 6 کینالز کے منصوبے کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنے جاری ہیں۔
صوبۂ پنجاب کی سرحد پر کمو ں شہید کے مقام پر تیسرے روز وکلاء کا دھرنا جاری ہے۔
دوسری جانب ڈہرکی میں قومی شاہراہ منگریو پمپ کے مقام پر چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرون سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
اس دھرنے کی وجہ سے 6 دن سے گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔
سندھ سے پنجاب جانے اور آنے والا ٹریفک معطل ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔