سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی میں انٹر سال اول کے طلبہ کو فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔

کراچی میں انٹر سال اول کے طلبہ کے نتائج کے معاملے پر قائم وزیر سندھ سید سردار شاہ کی کنوینر شپ میں قائم پارلیمانی کمیٹی نے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی۔

انٹر سال اول میں فزکس اور ریاضی میں 15/15 فیصد جبکہ کیمسٹری میں 20 فیصد مارکس دیے جائیں گے

پارلیمانی کمیٹی نے اس بات کی منظوری این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کہ زیر صدارت قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی مجوزہ رپورٹ پر دی ہے۔

یہ بات سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے منگل کی شام سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق اور پی آئی ٹی کے رکن عبدالرشید قریشی کے علاوہ دیگر پارلیمانی رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں بتائی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گریس مارکس دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلی سندھ دیں گے اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، اسسمنٹ، آئی ٹی سیکشن کے علاوہ ایکزامینیشن پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی ثابت ہوئی یے کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہورہے ہیں۔

دیگر بورڈ سے بھی تقابل کریں تو کراچی کے نتائج کم ہورہے ہیں لہزا اب صرف کراچی کو نہیں بلکہ تمام بورڈز کے معاملات دیکھنے ہوں گے۔

سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تین مضامین میں تمام طلبہ کو گریس مارکس دیے جائیں، فزکس اور ریاضی میں 15/15 اور کیمسٹری میں 20 فیصد گریس مارکس دیے جائیں گے جب کہ ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ان ذمے داروں کا تعین کرنے اور معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ہم نے سندھ اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا یے ۔

سرکاری کالجوں کے حوالے سے کیے گئے سوال پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم کالجوں کے نتائج کو بھی انفرادی طور پر دیکھ سکتے ہیں تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکے۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ نمبر کم کرکے اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے طلبہ کے ساتھ نمبر بڑھاکر زیادتی ہورہی ہے، ہم نے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج چیک کرنے کے لیے بھی اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اور ریاضی میں کے طلبہ کے کی منظوری سردار شاہ کراچی کے کے نتائج کمیٹی نے دینے کی کے ساتھ کے رکن

پڑھیں:

کمیونٹی پولیسنگ کراچی کو کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟

کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی کے مسائل حل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بہن بھائیوں کا 4 رکنی ڈکیت گروپ پکڑا گیا

ڈپٹی چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی عقیق اقبال کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد علی سوہنی کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔

عقیق اقبال کا کہنا ہے یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کراچی کے لیے کچھ کرنا اور اس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم میں تاجر برادری ہر طبقے ہر مذہب سے لوگ موجود ہیں جو کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ شخصیات کراچی پولیس کو طاقت ور بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم میں کراچی کی تاجر برادری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تھانے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے لے کر کیمروں تک 40 سے 50 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا کمیونٹی جسٹس پنچایت بل کیا ہے؟

ایس ایس پی ساؤتھ منظور علی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیف سٹی پروجیکٹ آرٹلری میدان، سول لائن اور آرام باغ میں مکمل طور پر فعال ہے۔

منظور علی کے مطابق کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے بھی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا پتا لگانا ہو تو کیمرے اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے مانیٹرنگ روم سے جرائم پر کیسے نظر رکھی جاتی ہے؟

اانہوں نے بتایا کہ اے آئی سے کیمرا خود ڈیٹا فیچ کرکے دیتا ہے اور کوئی شخص اگر کرائم میں ملوث ہو تو کیمرا اس کی نشاندہی کرتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کراچی کمیونٹی پولیسنگ کمیونٹی پولیسنگ کراچی

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور جماعت اسلامی
  • حافظ نعیم پنجاب میں بیٹھ کر سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں: شرجیل میمن
  • لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے: شرجیل میمن
  • حافظ نعیم پنجاب میں بیٹھ کر سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، شرجیل میمن
  • نظام وقیادت کی تبدیلی کے بغیر تقدیر نہیں بدل سکتی ‘جماعت اسلامی
  • سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے، لیاقت بلوچ
  • جماعت اسلامی کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
  • کمیونٹی پولیسنگ کراچی کو کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟
  • سندھ حکومت کا دو بڑے تعلیمی بورڈز کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام
  • حکومت سندھ کا کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کی سربراہی ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام