شہری نے میئر کراچی کی ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی، مرتضی وہاب نے بات سنی ان سنی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے پارک کے اندر چلے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام کے دوران شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی تاہم بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کردی۔ میئر کراچی کے شاہراہ پر آنے اور پھر پارک میں چلے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے پارک کے اندر چلے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہری نے میئر کراچی بات سنی ان سنی کر
پڑھیں:
سیاسی رہنما غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔