ویب ڈیسک : دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

 دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے  کیے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں میں ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

دوسری جانب کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔احتجاج کے موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا منصوبہ صوبے کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے

پڑھیں:

کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان

کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹو

متنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔

کنال منصوبہ:حکومت کا وکلاء کا مطالبہ تسلیم کرنے کا فیصلہ

خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔

سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
  • متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں، حلیم عادل شیخ
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • دیائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا 
  • دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
  • کوہاٹ: دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کیا جائے، مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر