پنجاب میں عید کے موقع پر تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی روکنے کیلیے سخت اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب آرٹس کونسل نے عیدالفطر کے موقع پر تھیٹر میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز کی جانب سے تھیٹر مالکان، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تھیٹرز میں اخلاقی ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔
اس حوالے سے کلچرل رپورٹرز کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد تنویر ماجد نے کہا کہ تھیٹرز میں فحاشی اور غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے پنجاب بھر میں ای-مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ تھیٹر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو بھی فحاشی کے مرتکب ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا، اور جو بھی اس کے خلاف جائے گا، اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، عیدالفطر کے موقع پر پیش کیے جانے والے تمام تھیٹر ڈراموں کی فل ڈریس سینسر ریہرسل کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو عید سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس تمام عمل کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز کریں گے، جو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی ڈرامے میں غیر اخلاقی مواد شامل نہ ہو۔
پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے تھیٹر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے متعدد مرد و خواتین فنکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ تمام فنکاروں سے بیانِ حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ تھیٹرز میں فحش رقص اور نازیبا جملے بازی نہیں کریں گے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد نے کہا کہ تھیٹر کو ایک خالص تفریحی اور خاندانی ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، اور جو بھی ان ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: تھیٹرز میں کے موقع پر کے لیے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔