ملک کو برآمدی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پُرعزم ہیں ،اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات پر عمل درآمد کیلیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےدرمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔
آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔