معذوری کا ڈرامہ کرکے مانگنے والا بھکاری ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے۔
مزید پڑھیں: تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس کے
پڑھیں:
سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔