یاسر حسین اور نوشین شاہ میں اختلافات ختم، گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے درمیان ماضی میں شادی میں شرکت کے معاملے پر ہونے والے اختلافات ختم ہوگئے اور حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دونوں کے درمیان یاسر حسین کی شادی میں مبینہ طور پر بن بلائے شرکت کرنے پر تنازع ہوگیا تھا اور دو سال تک دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے اور دونوں کو کبھی ملتے ہوئے بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔پہلی بار یاسر حسین نے فروری 2021 میں نجی نیوز کے پروگرام میں میزبان سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی دسمبر 2019 میں ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔ان کے دعوے کے بعد نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت تھی اور شادی ہال کا ایڈریس بھی خود ہی بھیجا تھا۔
بعد ازاں یاسر حسین نے کہا تھا کہ نوشین شاہ کے دباؤ ڈالنے پر انہیں اداکارہ کو شادی کے مقام کا ایڈریس بھیجا تھا۔اسی معاملے پر نوشین شاہ نے ’ٹو بی آنیسٹ‘ نامی شو میں یاسر حسین کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی تھی اور کہا کہ بعض لوگ دوسروں کو بدنام کرکے شہرت حاصل کرتے ہیں۔
بعد ازاں مارچ 2022 میں نوشین شاہ نے دی کرنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔اداکارہ نے کہا تھا کہ یاسر حسین نے جو کہا، بس کہہ دیا اور اب مذکورہ معاملے پر بات نہیں ہونی چاہیے۔تاہم اب تقریباً چار سال بعد دونوں کو ایک ساتھ تقریب میں دیکھا گیا، جہاں دونوں کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دونوں نے کچھ دن قبل گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی ’سحور نائٹ‘ تقریب میں شرکت کی، جہاں دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب میں نوشین شاہ اور یاسر حسین دیگر شوبز شخصیات سے بھی گلے ملتے رہے اور اس دوران دونوں نے بھی ایک دوسرے کو گلے لگایا۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یاسر حسین اداکارہ کے پاؤں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔یاسر حسین اور نوشین شاہ کی جانب سے ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔صارفین نے دونوں کو رمضان المبارک کا احترام کرنے سمیت غیر محرم مرد اور خاتون کے درمیان فاصلہ رکھنے کی تلقین کی جب کہ کچھ مداحوں نے نوشین شاہ کو غیر مرد سے گلے ملنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
View this post on InstagramA post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog)
مزیدپڑھیں:ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 10 لاکھ ریال میں بکنے لگا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ویڈیو وائرل یاسر حسین نے نوشین شاہ کے درمیان گلے ملنے دونوں کو تھا کہ
پڑھیں:
کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان
ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔
یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔
سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے تھے۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے تھے۔
Post Views: 1