دنیا کی پستہ قد بکری نے ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بھارت کی 1 فٹ اور 3 انچز قد کی ایک بکری نے پستہ قد بکری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
چار سال کی سیاہ پِگمی بکری کرومبی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے۔ کسان پیٹر لینو کا کہنا تھا کہ اس کو علم نہیں تھا کہ ان کی بکری ریکارڈ بنا دے گی۔ اس بات کی نشان دہی فارم پر آئے ایک شخص نے کی۔
بعد ازاں انہوں نے جانوروں کے ڈاکٹر سے بکری کے قد کی پیمائش کرائی جس سے معلوم ہوا کہ بکری کا قد 1 فٹ اور 3 انچ ہے۔
پیٹر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پاس موجود تمام جانوروں کے جینیات کے معیار کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔
بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 2512 رنز درکار ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔