سلمان اکرم راجا اتنے اہم نہیں کہ اُن کیخلاف بات کروں، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجا اتنے اہم نہیں کہ اُن کے خلاف بات کروں، میرا پی ٹی آئی کے کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پیٹھ پیچھے الزامات لگائے گئے یہ ثابت کرنا ہوں گے، سلمان اکرم راجا اتنے اہم نہیں کہ ان کے خلاف بات کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے سوا کچھ بات کرنا چاہتے ہیں تو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے 3 بار بات کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا جو کام تھا میں نے وہ مکمل کیا تھا، میرے لیے تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی ہیں، جن کے باہر آنے تک سیاست بھی نہیں ہوگی۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جو فیصلہ لیا گیا یہ تو بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس نہیں کیا گیا، جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا تو سب کو پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ذمے جو کام لگائے گئے میں وہ پورے کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے عید کے بعد ملاقات ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فیصل چوہدری
پڑھیں:
حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حاکم قابض ہیں اور سسٹم فاشسٹ ہے، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سندھ کے لوگ سڑکوں پرہیں اور آپ نہروں کا مل کر فیصلہ کر رہے ہو، پیپلز پارٹی سمجھ لے کہ حکومت دھرنے نہیں دیتی فیصلے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات ہیں، یہ لوگ ان کو لوٹنا چاہتے ہیں، باہر سے پہلے ڈالر آتے تھے اب یہ زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عوامی حکومت گرا کر گلگت بلتستان کی ڈمی حکومت سے فیصلے کروا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک سینیٹر کا پروڈکشن آرڈر 2 سال سے جاری ہوچکا ہے، انہیں نہیں لایا جارہا، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔