پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان ٹام لیتھم دائیں ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ مائیکل بریسویل کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔
ٹام لیتھم کو ہفتے کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ہاتھ پر لگی جس کے بعد ایکسرے میں انکے فریکچر کی تصدیق ہوئی، کرکٹر کو میدان میں واپسی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہین، شاداب کیلئے کیویز کیساتھ ٹی20 سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے انجرڈ ٹام لیتھم کی جگہ ہنری نکولس کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیلئے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری مچل ہے کے سپرد کی گئی ہے جنہوں نے ٹی20 سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بھی رضوان کو ٹرول کرنے لگے، ویڈیو وائرل
ادھر نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے بیان کہا کہ ہنری نکولس 3 ماہ بعد انجری سے صحتیاب ہوکر اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میں کیویز سے بدترین شکست؛ کون کونسے پلئیرز ون ڈے کا حصہ بنے
کیوی ٹیم کے اوپنر ول ینگ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ انکے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کے بعد انکی جگہ 23 سالہ رائس ماریو کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ مزید پڑھیں
پڑھیں:
آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کیخلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
دوسری جانب میچ سے قبل فرنچائز کے کھلاڑی آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"
یہ پہلا موقع نہیں کہ اس سے قبل کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل ٹیم میں بطور بالنگ کوچ فرائض نبھائے تھے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔