بھارتی شہر حیدرآباد میں فلسطینیوں کی حمایت میں "یوم القدس کانفرنس" کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کرام، دانشورں اور صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین پر کئے جارہے مظالم کی مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں آج تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری و شیعہ رکن حج کمیٹی ریاست تلنگانہ کی نگرانی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک کانفرنس بعنوان "عالمی یومِ قدس" کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کرام، دانشورں اور صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین پر کئے جارہے مظالم کی مذمت کی اور تمام مسلمانوں سے ایک جٹ ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی، اس کے علاوہ حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ یوم قدس کانفرنس میں علاقے کے معزز حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیل کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرکے نعرے بلند کئے گئے۔ مولانا سید تقی رضا عابدی نے کہا کہ اس کانفرنس میں لوگوں نے شرکت فرما کر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہرہ کیا اور یک زبان ہوکر فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی گئی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس کانفرنس کانفرنس میں کا اہتمام
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔