Islam Times:
2025-07-25@00:33:29 GMT

پارٹی میں کوئی گروپنگ اور فارورڈ بلاک نہیں، علی محمد خان

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

پارٹی میں کوئی گروپنگ اور فارورڈ بلاک نہیں، علی محمد خان

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان کا تو اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، خدانخواستہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی گروپنگ ہو، کوئی فارورڈ بلاک ہو۔ 

تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ کوئی پہلی حکومت تو ہے نہیں جو خوش ہو رہی ہے، پچھلی حکومتیں بھی یہی کہتی تھیں، جب پی ٹی آئی کی حکومت آنیوالی تھی تو انھوں نے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہیں تھا، انھوں نے تو خودکشی کر لینی تھی مگر پھر وہ بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے پھر وہ اس کے فضائل بھی آپ کو بتاتے تھے۔ ہمیں ایکسیپٹ کرنا چاہیے کہ ہماری اکانومی ایسی ہے،کچھ عرصہ، ایک سال ، دو سال، دس سال ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہم نے اپنے ملک کو اس میں سے نکالنا ہے، ایک پلان بنائیں، پی ٹی آئی والے بھی دیں، مسلم لیگ (ن) والے بھی دیں، پیپلزپارٹی والے بھی دیں، بدقستمی سے یہ مجھے ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایسا کوئی انھوں نے

پڑھیں:

موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور

فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ 

پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنائیں تاکہ وہ مقابلہ کریں، اسپورٹس مین کا فٹنس، تکنیک اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جتنے مقابلوں میں حصہ لیں گے اتنا ہی اعصاب مضبوط ہوں گے، تحصیل لیول پرگراونڈ بنا رہے ہیں۔ ایوارڈ کا لوگو ہمارے فخرکی شناخت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا
  • ترکیہ نے انٹرنیشنل فیئر میں اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل پیش کردیا
  • پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام
  • شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر