City 42:
2025-06-17@08:15:38 GMT

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

وقاص عظیم: آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔

 اب تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں 1روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا،ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائیگا،حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے اورآئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائیگا۔

 دوسری طرف آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پراپرٹی سیکٹر کی ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پراتفاق کیاہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایم ایف

پڑھیں:

ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آڈیٹرز کو دینےکی اجازت مل گئی

— فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آڈیٹرز کو دینے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

دورانِ اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ ہم کبھی ڈیٹا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نئے آڈیٹرز ایف بی آر کے ملازم ہوں گے لیکن کانٹریکٹ پر ہوں گے۔ ان کو پہلے ایف بی آر حکام کی مدد کے لیے ہائر کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جب ان آڈیٹرز کو ہائر کرلیا ہے تو ڈیٹا بھی دینا چاہیے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ کمپنیوں کو کسی فراڈ کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں، جب آڈیٹر کو غلط اکاؤنٹس دیے جائیں تو اس کا کیا قصور ہے۔

سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ آپ پہلے آڈٹ کمپنیوں کو شفافیت کا ذمہ دار بنائیں پھر آپ کارروائی کر سکیں گے، جس پر ایف بی آر حکام نے کہا کہ یہ قانون صرف ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا بڑا حملہ، 100 کے قریب میزائل داغ دیے، وسطی اسرائیل میں بجلی بند
  • سعودی عرب میں معروف صحافی کو سزائے موت دیدی گئی
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی
  • ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آڈیٹرز کو دینےکی اجازت مل گئی
  • جاپانی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو‘ جی 7اجلاس میں ملاقات کا اعلان
  • برق گرتی ہے بجٹ کی بیچارے غریبوں پر
  • اسرائیل کو مزید تباہ کن جواب دیا جائیگا، ایران۔ ہر ممکن مدد کریں گے، عراق
  • امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: مصنوعی ذہانت پر مبنی میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
  • ہم اسرائیل کو مار کر بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای