ننھے صارم کا مبینہ قتل، پولیس سرجن کا ڈی آئی جی ویسٹ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیو کراچی میں ننھے صارم کے مبینہ اغواء اور قتل سے متعلق تاحال کچھ نہ پتہ چل سکا، صارم کی وجۂ موت جاننے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے کراچی پولیس سرجن نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط لکھا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسر فرانزک اسپیشلسٹ بورڈ کی میٹنگ میں شریک ہوں۔
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی اور کرائم سین یونٹ کی رپورٹس فوری طور پر بورڈ کے پاس جمع کروائیں۔
خط کے مطابق صارم کی وجۂ موت جاری کرنے کے لیے تفتیشی افسر لیبارٹری رپورٹس بلا تاخیر ایم ایل او کو جمع کروائیں، بورڈ کی اگلی میٹنگ 7 اپریل کو ہو گی۔
یاد رہے کہ صارم کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پولیس سرجن نے فرانزک اسپیشلسٹ بورڈ تشکیل دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5