شاندانہ گلزار کو حفاظتی ضمانت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کوحفاظتی ضمانت مل گئی ، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار
پڑھیں:
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک
پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔
پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا، گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔