کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء ) کویتی حکام نے متنازعہ یا ہالہ ریفل فراڈ میں ملوث لوگوں کے ایک نیٹ ورک کو پکڑلیا جسے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قرعہ اندازی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریفل کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئیں جس سے پتا چلا کہ اس قرعہ اندازی میں دھوکہ دہی چل رہی ہے، ویڈیو میں بظاہر اس شخص کو دکھایا گیا جس نے پہلے اپنی آستین میں کارڈ چھپا رکھا ہوتا ہے جس کو وہ قرعہ اندازی میں شامل افراد کی انٹریز میں کچھ دیر ہاتھ مارنے کے بعد بڑی مہارت سے اپنی آستین سے باہر نکال کر اس پر نام تحریر کررہا ہے۔

حکام کو تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے فرد کویتی وزارت تجارت میں ریفل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ احمد الحمد نے کئی کمپنیوں کے زیر اہتمام متعدد ریفلز میں دھاندلی کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ریفل کی دھاندلی سے جیتنے والی مصری خاتون کو بعد ازاں اس کے شوہر کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا جس نے پہلے ریفلز میں دھوکہ دہی سے مجموعی طور پر 7 کاریں جیتی تھیں جن میں سے اس نے دو گاڑیاں اہلکار کو تحفے میں دیں، انہیں کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ اس فراڈ کی مرکزی ملزم ایک مصری خاتون ہے جسے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، اس کیس نے عوام اور میڈیا کی توجہ مبذول کرائی، اس میں وزارت تجارت کا ایک ملازم اور خاتون کا شوہر بھی شامل ہے، دونوں کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون نے اس فراڈ کے لیے اپنے نام میں ردوبدل کیا اور بار بار ریفل ڈرا میں شامل ہوئی۔

کویتی حکام کو شبہ ہے کہ دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ سوچ سے بھی کہیں زیادہ وسیع ہے اور یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے، اس فراڈ میں متعدد قومیتوں کے افراد شامل ہیں، جن میں مصری، ہندوستانی، ایشیائی اور کویتی شہری شامل ہیں، تفتیش کار اب مشتبہ افراد کے درمیان رابطے کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے باضابطہ اجازت طلب کر رہے ہیں تاکہ اس حوالے پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو مکمل طور پر سامنے لایا جائے، کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دھوکہ دہی، جعلسازی، منی لانڈرنگ اور کویت کے اقتصادی نظام کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے اقدامات کے الزامات کی پیروی کر رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دھوکہ دہی کے لیے

پڑھیں:

فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں، اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔ منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز
  • لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا
  • لائن آف کنٹرول پر ’دراندازی‘، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
  • علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش
  • یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن