تائیوان کی علیحدگی ” کی تمام سرگرمیوں کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کی وزارت دفاع کےترجمان سینئر کرنل وو چیئن نے پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کے رہنما لائی چھنگ ڈے کے تائیوان کے بارے میں غلط بیانیے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، یہ نہ کبھی ایک الگ ملک رہا ہے ، نہ ابھی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا.

حال ہی میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے گشت اور مشترکہ مشق کا اہتمام کیا تاکہ افواج کی جنگی صلاحیت کو جانچا اور بڑھایا جاسکے۔

یہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے عناصر اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ ہے، جو مکمل طور پر جائز اور ضروری ہے.ترجمان نے کہا کہ چینی فوج کسی بھی وقت لڑائی کے لئے تیار ہے اور جنگ جیت جائے گی، اور تائیوان کی تمام علیحدگی پسند سازشوں کو مضبوطی سے شکست دے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تائیوان کی

پڑھیں:

ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ مذاکرات اسی صورت میں ممکن ہوں گے جب ایران کے حقِ یورینیم افزودگی کا احترام کیا جائے۔ عراقچی کے مطابق ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر بات چیت کا خواہاں ہے لیکن ملکی دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران یورینیم افزودگی کے عمل سے دستبردار نہیں ہوگا اور امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابلِ قبول ہیں۔ ان کے بقول ایران ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کا خواہاں ہے جو اس کے قومی مفادات کے مطابق ہو۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں اسرائیل–ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوہری سرگرمیوں سے متعلق دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران نے اس کے باوجود زور دیا ہے کہ وہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی راستے سے تمام تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

(ماخذ: تسنیم نیوز، اشراق الاوسط)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز
  • واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے